محکمہ موسمیات نے جنوری کے آخری ہفتے میں بارش کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہےکہ سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی کاسلسلہ جاری رہے گا، جنوری کے آخری ہفتے میں بادل برسیں گے،جس کے بعد سردی کی شدت اور دھند میں کمی کا امکان ہے۔
لاہورمیں کم از کم درجہ حرارت 4سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاجارہا ہے۔دسمبر کے بعد جنوری بھی ختم ہونےکوہےلیکن خشک سردی کا اسپیل ختم نہ ہوا،جس کے باعث بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔