ایک دن کی تیزی کےبعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار پھر اتار چڑھاوکا شکار ہے، شیئر مارکیٹ 200 پوائنٹس پلس ہونے کے بعد 200 پوائنٹس مائنس ہوگیا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ 64 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرکے برقرار نہ رکھ سکی،کے ایس 100 انڈیکس 210 پوائنٹس گر کر 63725 پوائنٹس پر آگیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 63 ہزار 939 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں مزید 32 پیسے کی کمی ہوئی ہے،جس کے بعد ڈالر 279.53 روپے کا ہو گیا۔