پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی(پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقات ایجنسی( ایف آئی اے) نے دارالحکومت اسلام آبادمیں موبائل کمپنی کےفرنچائزپر چھاپہ مار کر سم اسٹاک سے2 فعال اور151 مشتبہ سمز برآمد کر لیں، جبکہ دو افراد کو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔‘موبائل سمز بند اور بجلی کے کنکشن کاٹیں گے‘چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کو خبردار کر دیا
پی ٹی اے کے مطابق سمزکےساتھ 4 بی وی ایس ڈیوائسز بھی قبضے میں لےلی گئیں،اورایف آئی اے کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔موبائل رجسٹریشن، سمز کی تعداد جاننے کیلئے جعلی لنکس بھیجے جانے کا انکشاف،پی ٹی اے کا اعلامیہ جاری
پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کے مطابق یہ چھاپے ملٹی فنگر بائیو میٹرک ویری فکیشن سسٹم کے ذریعے غیر قانونی سموں کے اجراء کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ یہ اقدام سموں کے غیر قانونی اجراء کے خاتمے کے حوالے سے اتھارٹی کے عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔