پنجاب اور خیبرپختو نخوا کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہے،جس کے باعث حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹرویز بند کردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 1پشاور سے برہان دھند کی وجہ سے بند ہے،موٹروے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 3 دھند کی وجہ سے بند ہے۔
ترجمان کےمطابق موٹروے ایم 4 ،ایم 5 دھند کی وجہ سے بند،جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے دھند کی وجہ سے بند کردی گئی ہے۔موٹروے پولیس نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دن کےوقت درجہ حرارت معمول سے کم رہے گا۔
دوسری جانب شدیددھند کےباعث پروازوں کا شیڈول بھی بری طرح متاثر ہے،کراچی سےدمام اور گوادر کی 3 پروازمنسوخ کردی گئیں،ملتان سےجدہ کےلیےنجی ایئرلائن کی2پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
اسلام آبادکراچی نجی ایئرلائن کی2اورشارجہ کی ایک پروازمنسوخ،نجی ایئرلائن کی جدہ سےلاہورکےلیےپروازایس وی738بھی منسوخ کردی گئی،لاہورکراچی پی آئی اے کی 2 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
اس کےعلاوہ بحرین اورکراچی سے لاہورکی 2 پروازوں کو بھی اسلام آباداتاراگیا،دبئی ملتان،دمام،کویت سٹی سے سیالکوٹ کی3پروازوں کی اسلام آبادلینڈنگ کی گئی۔
جدہ سے لاہورکیلئےنجی ایئرلائن کی پروازکی کراچی میں لینڈنگ،جمعرات کو لاہور، اسلام آباد،کراچی،پشاورکی37پروازیں منسوخ کیں،دھندکےباعث12پروازیں منسوخ، 6 متبادل ایئرپورٹس منتقل کردی گئیں۔