گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنما ڈاکٹر ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا کو سندھ ہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے نے آر او اور الیکشن ٹریبونل کے فیصلوں کے خلاف آئینی درخواست منظورکرتے ہوئے ذوالفقارمرزا اورفہمیدہ مرزا کے کاغذات نامزدگی درست قرار دیدیے۔
عدالت نے وکیل کو کہا کہ آپ ہمیں کسی پوائنٹ پرمطمئن نہیں کرسکے، بینکنگ قوانین کاحوالہ الیکشن قوانین کے ساتھ کیوں دے رہے ہیں؟ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا اور ان کی اہلیہ فہمیدہ مرزا نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا، درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کو بینک نادہندہ ہونے پر الیکشن کیلئے نااہل قراردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزا نے این اے 223 سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جبکہ سابق صوبائی وزیر داخلہ نے پی ایس 70, 71 اور 72 سے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔