پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نےعام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری خواہش تھی الیکشن میں’’ بلا ‘‘ ہوتا،، پی ٹی آئی اپنی حرکتوں کی وجہ سے فارغ ہوئی ،الیکشن کا التوا پاکستان کیلئے نقصان دہ ہو گا۔
سماء کوخصوصی انٹرویوصدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کاکہنا تھا کہ 2018کاالیکشن نوازشریف نےشاندارکارکردگی پرجیتاتھا،پنجاب میں ہماری واضح اکثریت تھی،نوازشریف کےپابندسلاسل ہونےکے باوجود2018کاالیکشن جیت رہےتھے،ووٹرز ایسا نکلا اس دن کہ انہیں آرٹی ایس بند کرنا پڑا۔
انکا کہنا تھاکہ اس سے کام نہ چلا توپولنگ ایجنٹس اورسرکاری عملے کے نکال دیا گیا،ڈبے کھول کر جعلی مہریں لگاکر ڈبے بھریں گئے،یہ کام ہم نے نہیں کیا تھا،الیکشن دھاندلی سے نواز شریف سےچھینا گیاتھا،ا ور 2013کاترقی اورخوشحالی کاسفرچھین لیاگیاتھا۔
انہوں نے کہا کہ 5سال میں معیشت برباد،غلط فیصلوں سےمہنگائی تاریخی سطح پرتھی،سفارتی تعلقات تباہ کرنےمیں کوئی کسرنہیں چھوڑی گئی،دوست ممالک کےساتھ تعلقات کو بری طرح مجروح کیا گیا،آئی ایم ایف سےکئے گئے وعدوں کی دھجیاں اُڑائی گئیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج کےحالات2018کےالیکشن کےمقابلےمیں مختلف ہیں،ترقی اورخوشحالی کی بنیادپرالیکشن میں جارہےہیں،لاڈلہ نواز شریف تھاجس کوطیارہ ہائی جیکنگ کیس میں عمرقید،جلاوطن کیاگیا؟
شہبازشریف نے کہا کہ 9مئی غداری کےمقدمات سنگین ہیں،جس میں بانی پی ٹی آئی پابندسلاسل ہیں،بانی پی ٹی آئی پابند سلاسل ہیں تویہ عدل اورانصاف کامعاملہ ہے،190ملین پاؤنڈ کا مقدمہ معمولی بات ہے؟190ملین پاؤنڈکوخزانےکےبجائےکسی اورطرف بھجوادیاگیا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی دن رات کہتےتھےانہیں جیل بھجواؤں گا، جبکہ ہم نے خدانخواستہ کوئی ایسا لفظ استعمال نہیں کیا،کس طرح آزادانہ بانی پی ٹی آئی نےسرکاری مشینری کااستعمال کیا۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ کاش9مئی واقعات نہ ہوتے،جمہوریت چھوڑیں ڈکٹیٹرشپ بھی غداری برداشت نہیں کرسکتی،نوازشریف کےجھوٹےمقدمات کومیں نےنہیں عدالتوں نےختم کیا،میری خواہش تھی الیکشن میں بلا ہوتا،بلےکو4سال چلاکرمعیشت اورسفارتکاری کو تباہ کیاگیا،ہماری خواہش تھی نہ ہے کہ الیکشن میں "بلا"نہ ہو۔
شہبازشریف نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالت میں ثبوت فراہم کرنےمیں ناکام رہی،جھوٹے مقدمات اوربہتان تراشی سےپرہیز کرناچاہیے،ہم نےملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،ملک دیوالیہ ہوجاتا تو ہمارا نام لینےوالاکوئی نہیں ہوتا،ہم نےریاست بچانےکیلئےسیاست کو داؤ پر لگایا،کوئی ملال نہیں۔
انہوں نے بلاول بھٹو کو چھوٹا بھائی کہا ،ہم اتحادی تھے مگر اب پیپلزپارٹی ہم پر مہنگائی کا الزام لگا رہی ہے۔ حکومت بنی تو پھر اتحادی بنانے کی کوشش کریں گے۔