آئی ایم ایف جائزے کی کامیابی کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور پیشرفت متوقع ہے۔
حکام وزارت خزانہ کےمطابق متحدہ عرب امارات کی جانب سے رواں ہفتے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوورکیےجانےکا امکان ہے،یو اے ای کی جانب سے 2 ارب ڈالر کا قرض 1 سال کیلئے مؤخر کیا جائے گا۔
یو اےای کو این ارب ڈالرپر 3 فیصد اورمزید ایک ارب ڈالر پر 6.5 فیصد منافع ادا کیا جائےگا، وزیراعظم آفس اوروزارت خزانہ کی قرض رول اوورکرانے کیلئے بات چیت جاری ہے،وزارت خزانہ حکام رواں ہفتے کے دوران 2 ارب ڈالر قرض مؤخر ہونے کیلئے پرامید ہیں
خیال رہےکہ یو اے ای نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں تین ارب ڈالر جمع کرا رکھے ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کےمطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےصدرمتحدہ عرب امارات کو خط لکھا تھا،یو اے ای سے 2 ارب ڈالرکا قرض 23 جنوری تک میچیور ہو رہا تھا۔