پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما اکبر ایس بابرنے سپریم کورٹ کی جانب سے بلے کے نشان سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کافیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایاہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے بلے کا انتخابی نشان بحال کرنے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل منظور کرتے ہوئےپشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
اکبر ایس بابر کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ آج سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا ہے ، اس فیصلے سےپاکستان کی جمہوریت کے لیے نئی سمت کا تعین ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کے لیے طویل جدوجہد کی ہے ،جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو اس میں جماعتوں کے درمیان پارٹی الیکشن کے حوالے سے بہتری آئے گی۔
اکبر ایس بابر کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑی پارٹی ہے ،پاکستان تحریک انصاف نے ایک رول ماڈل بننا تھا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ،پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ’بلے ‘ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ قبول کرتے ہوئےکہا ہے کہ اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں ، اور اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی نے ہمارے نام سے جعلی انتخابی ٹکٹ جاری کیے، سربراہ پی ٹی آئی این
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی الاٹمنٹ کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا ، تحریک انصاف بلے کے نشان پر انتخاب نہیں لڑ سکے گی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ کوئی شواہد نہیں ملے کہ پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کرتے ہیں۔