قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اسپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کی قیادت بیرسٹر گوہر علی خان کر رہے تھے، ملاقات میں اسد قیصر،عامرڈوگر،عاطف خان سمیت دیگرارکان قومی اسمبلی شریک تھے۔
اسپیکرقومی اسمبلی نے جمعرات تک اپوزیشن لیڈرکی تقرری کی یقین دہانی کرا دی ، کل پی پی ٹی آئی کےچیف وہیپ دوبارہ اپوزیشن لیڈرکی کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے ، بدھ کو اسپیکر قومی اسمبلی اپوزیشن لیڈر کیلئے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیں گے ، جمعرات کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری ہو گا۔
پی ٹی آئی رہنما اور سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقرری دو سے تین دن میں ہوجائے گی ، اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات ہوئی ہے، اسپیکر نے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا عمل شروع کردیا ہے۔






















