پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل بڑایو ٹرن لیتے ہوئے تحریک انصاف نظریاتی کے ٹکٹ واپس کرنے کے بعدریٹرننگ آفیسرز کو آزاد امیدوار وں کے نشان الاٹ کرنے کی استدعا کر دی ، جس کے بعدانہیں آزاد امیدواروں کے انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے۔
ریٹرننگ آفیسرز نے تحریک انصاف کے امیدواروں کی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے اور سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گوجرانوالہ سے پی ٹی آئی امیدوار ارقم خان کو ریکٹ ،این اے 66 سے پی ٹی آئی امیدوار احمد چٹھہ کو پیالے کا انتخابی نشان الاٹ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
اسی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار سہیل ظفر چیمہ کو پیالہ انتخابی نشان مل گیاجبکہ پی ٹی آئی امیدوار ناصر چیمہ کو رولر کوسٹر انتخابی نشان الاٹ کیا گیا اورپی ٹی امیدوار بلال ناصر چیمہ کو اسٹیبلائزر انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
ملتان کی 6قومی نشستوں پر پی ٹی آئی امیدواروں کو آزاد حیثیت سے الاٹ کیے گئے انتخابی نشانات کے مطابق این اے 148،بیرسٹر تیمور ملک کو کلاک ،این اے 149 سےملک عامر ڈوگر کو کلاک ،این اے150 سےزین حسین قریشی کو " جوتا"،این اے 151سےمہر بانو قریشی کو انتخابی نشان " چمٹا" ،این اے152 سے عمران شوکت کو " ٹنل " کا انتخابی نشان دیا گیا ہے۔
این اے153سے ڈاکٹر ریاض لانگ کو" کلاک، این اے9 سےسابق ایم این اے جنید اکبر کو ریکٹ ،این اے32 سے آصف خان کو ریڑھی،این اے4،سہیل سلطان ایڈووکیٹ کو بکری، این اے3سوات سےسابق ایم این اےسلیم رحمان کوچمٹے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ،پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر
اسی طر ح سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں این اے6 سے سابق ایم این اےبشیرخان کو وکٹ،این اے7 سے سابق ایم این اےمحبوب شاہ کو وال کلاک اور این اے 30 سے تحریک انصاف کی امیدوار شاندانہ گلزار کو’’ پیالہ‘‘ کا نشان دیا گیا ہے۔
پی کے15 سےآزاد امیدوار رشید خان کو چارپائی ،پی کے15 سےآزاد امیدوار فاروق الرحمان کو جہاز ،پی کے 15 سےآزادامیدوارسیاست اللہ خان کومرغے کا نشان الاٹ کیا گیا ہے ،پی کے88نوشہرہ سے میاں عمرکاکاخیل کو بیج اورپی کے87نوشہرہ سےمیاں خلیق الرحمان خٹک کو کبوتر کا نشان الاٹ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :۔پی ٹی آئی نے ہمارے نام سے جعلی انتخابی ٹکٹ جاری کیے، سربراہ پی ٹی آئی این
پی کے23 سےسابق صوبائی وزیرشکیل احمد خان کو ریکٹ ، پی کے15 سے ہمایوں خان کو وال کلاک، پی کے6 سےسابق ایم پی اےفضل حکیم کو کُوکر،پی کے7 سے سابق ایم پی ڈاکٹر امجد علی کو توا کانشان دیا گیا ہے۔
اس کےعلاوہ پشاورکے حلقہ پی کے 28 سے شوکت یوسفزئی کو راکٹ ، پی کے 72 سے تحریک انصاف کے امیدوار محمود جان کوگھڑیال کا نشان آلاٹ کیا گیا ہے۔