این اے 43 میں 555 ووٹوں کے معمولی فرق پر مکمل دوبارہ گنتی نہ کرانے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔
این اے 43 میں پی ٹی آئی کی فتح کے خلاف جے یو آئی سپریم کورٹ پہنچ گئی، جے یو آئی کے اسعد محمود نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 348 پولنگ اسٹیشنز کے بجائے صرف چند اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی قانون کے منافی ہے، جزوی دوبارہ گنتی کے دوران متعدد پولنگ اسٹیشنز سے بیلٹ پیپرز غائب پائے گئے، بیلٹ پیپر ہی اصل عوامی مینڈیٹ کا بنیادی ثبوت ہیں۔ ٹریبونل کا یکم دسمبر 2025 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
واضح رہے کہ این اے 43 سے داوڑ خان کنڈی 64ہزار575ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے تھے، جے یو آئی کے اسعد محمود 64ہزار20 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔






















