آئی ایم ایف سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط کی منظوری کے بعد روپے کی ڈالر کے مقابلے میں قدر میں بہتری دیکھی جارہی ہے۔
کرنسی ڈیلرز کےمطابق انٹربینک میں آج کاروباری روزکے آخری روز ڈالرکی قدرمیں36 پیسے کی کمی دیکھی جارہی ہے۔انٹربینک میں ڈالر 281 روپے سے نیچےآگیا، کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 280 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر 281 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز سے ہی تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے،پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 ہزار پوائنٹس کی اہم حدبحال ہو گئی،جہاں،100 انڈیکس 585 پوائنٹس بڑھکر65200 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کاروبار کے اختتام پر 64 ہزار 617 پر بند ہوئی تھی۔
آئی ایم ایف کا پاکستان کو 70 کروڑڈالر کی قسط دینے کا ا علان
آئی ایم ایف نےپاکستان کو 70 کروڑڈالرکی قسطدینےکا ا علان کردیا ہے،وزارت خزانہ کے اعلامیہ کےمطابق 3 ارب ڈالر کےاسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظورکیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔
اعلامیےمیں کہا گیا ہےکہ پاکستان کےلیےآئی ایم ایف مشن نےدوسری قسط منظور کرنےکی سفارش کی تھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑڈالرکی اگلی قسط جاری کرنےکا فیصلہ کر دیا ۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کےدرمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔