بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کےایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے پہلےاقتصادی جائزے کی منظوری دیدی
وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پہلا جائزہ منظور کیا اور دوسری قسط کی مد میں فنڈز کی منظوری دی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کے لیے آئی ایم ایف مشن نے دوسری قسط منظور کرنے کی سفارش کی تھی آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کر دیا ۔
The Executive Board of the International Monetary Fund (IMF) completed the 1st review and allows for an immediate disbursement of SDR 528 million (around US$ 700 million) bringing the total disbursements under the SBA to US$ 1.9 billion.
— Ministry of Finance, Government of Pakistan (@Financegovpk) January 11, 2024
عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رقم 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) پروگرام کے تحت دی جائے گی پاکستان کو نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے۔
پہلے اقتصادی جائزے کو مکمل کرنے کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ سال جون میں معاشی استحکام کے پروگرام کی حمایت کے لیے 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمینٹ کا معاہدہ طے پایا تھا۔