پاکستان پیپلز پارٹی نے پولنگ اسٹیشنزکی حتمی فہرستیں شائع کرنےمیں تاخیرپر اظہار تشویش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر کو خط بھی لکھ دیا ۔
پیپلزپارٹی کے انچارج مرکزی الیکشن سیل سینیٹرتاج حیدرنے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ پولنگ سے تیس دن پہلے ہر حلقہ کے پولنگ اسٹیشنز کی فہرست ویب سائٹ پرشائع کی جائے ۔
خط میں کہا گیا ہے پولنگ اسٹیشن پراعتراضات سے متعلق کم وقت دیا گیا ہے،مناسب تشہیربھی نہیں کی گئی، پارٹی الیکشن سیل کے انچارج نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کےمرحلے پر ڈی آراوز اور آراوز کی کارکردگی غیر تسلی بخش بھی قرار دی ۔
پیپلز پارٹی سینیٹرتاج حیدر نے خط میں یہ بھی کہا ہے کہ کاعذات نامزدگی پراعتراضات پرالیکشن ٹربیونلزکا کام بہت زیادہ ہے ۔