خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ اس دوران جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، اس دوران سکیورٹی فورسز نے 2 دہشتگردوںکو جہنم واصل کر دیا ، جبکہ 2 اور جوان وطن پر قربان ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں آفتاب عرف ملنگ اورمسعود شاہ شامل ہیں ،دہشتگردوں سےاسلحہ،گولاباروداوردھماکاخیزموادبھی برآمد،یہ دہشت گردسکیورٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
جاری بیان کے مطابق فائرنگ کےشدید تبادلےکےدوران پاک فوج کے2جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، شہداءمیں بھمبرکے29سالہ سپاہی محمدافضل اورمانسہرہ کے27سالہ سپاہی ابرارحسین شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقےمیں دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےسکیورٹی فورسزکاکلیئرنس آپریشن جاری ہے، اورسکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کوختم کرنےکیلئےپرعزم ہیں،بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کومزید مضبوط کرتی ہیں۔