محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کےبیشتر بالائی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کےمطابق شمالی علاقوں اورشمالی بلوچستان میں موسم شدید سرد رہےگا،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری،گلیات اور گردونواح میں شدید سرد اورخشک رہنےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ کےپی،پنجاب کےمیدانی اوربالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہےگی،اسلام آباد اور گردو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
شدیددھند کےباعث پنجاب کےبیشترعلاقوں میں دن کےوقت درجہ حرات معمول سےکم رہےگا،سب سےکم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 9 ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب کراچی میں بھی سردی اپنی جوبن پر رات گےدرجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جارہا ہے،محکمہ موسمیات نےدن بھرموسم سرد رہنےکی پیشگوائی کردی۔