مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارے جلسوں میں نہ جانے کیلئے اشتہارات لگائے جارہے ہیں، میں نہیں ملک خطرے میں ہے، مذاکرات اور مصالحت پر یقین رکھتا ہوں، جنگجو نہیں ہوں، عدلیہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں مگر الیکشن کیلئے ماحول بھی چاہئے۔
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ علم نہیں کہ مجھے کس طرح سے تھریٹ ہے، ہمارے کئی ساتھیوں کو شہید کیا گیا، ہمارے جلسوں میں نہ جانے کیلئے اشتہارات لگائے جارہے ہیں، ساتھی رپورٹ کررہے ہیں پمفلٹس تقسیم کرنے والے داعش کے لوگ ہیں۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ مجموعی طور پر میں نہیں پاکستان خطرے میں ہے، لیول پلیئنگ فیلڈ کی بات ہم پہلی بار سن رہے ہیں، لیول پلیئنگ فیلڈ ایک پارٹی کیلئے استعمال ہورہا ہے، کل بھی لاڈلہ ایک تھا آج بھی لاڈلہ ایک ہی ہے، مختلف انداز سے اس کو سپورٹ کیا جارہا ہے، یہ کہنا مشکل ہے کہ اس کو کہاں سے سپورٹ کیا جارہا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مذاکرات اور مصالحت پر یقین رکھتا ہوں، جنگجو نہیں ہوں، متفقہ رائے ہے کہ پاکستان میں اصلاح کیلئے سیاسی مصالحت موزوں راستہ ہے، عدلیہ بانی پی ٹی آئی کی سہولت کار بنی ہوئی ہے۔
سربراہ جے یو آئی ایف نے کہا کہ پانی کھیت کی طرف نہیں کھیت پانی کی طرف لایا جارہا ہے، ہم الیکشن چاہتے ہیں مگر الیکشن کیلئے ماحول بھی چاہئے، آج میں جلسوں میں نہیں جاسکتا، معلوم بھی نہیں مجھے خطرہ کس سے ہے، سینیٹ میں قرار داد ہمارے مؤقف کے مطابق آئی ہے۔