چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں، ٹکٹوں سے متعلق مسئلہ پیر کو حل ہوجائے گا اور پیر کی شام کو ٹکٹوں کا اعلان کردیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ 14 سینیٹرز کی ذاتی رائے پر مبنی قرارداد کی کوئی حیثیت نہیں، آئین کہتا ہے کہ الیکشن مخصوص مدت میں ہونے ہیں جبکہ 8 فروری کو الیکشن کرانے کا سپریم کورٹ کا حکم بھی موجود ہے اور بھرپور امید ہے کہ عام انتخابات 8 فروری کو ضرور ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ سینیٹ میں عام انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ انتخابات کو صاف اور شفاف بنائے، عدالت عظمیٰ سے سب سے بڑی درخواست بلے کے نشان والی ہے، خواہش ہے کہ بلے کے انتخابی نشان والی سماعت پیر سے آگے نہ جائے، انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سب پر لاگو ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں۔ الیکشن سے متعلق قرارداد کیلئے کہیں سے اشارہ نہیں ملا تھا، دلاور خان
بیرسٹر گوہرنے مزید کہا کہ پارٹی ٹکٹوں کے حوالے سے ہماری مشاورت آج مکمل ہوجائے گی، کسی ایک حلقے پر بات نہیں ہورہی ، جو فیصلہ ہوا سب کو بتائیں گے۔