پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے سینیٹ میں قرار داد منظور ہونے کی کہانی سماء کو بتادی۔ کہتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی خاتون سینیٹر کی خواہش پر نماز جمعہ کے بعد اجلاس دوبارہ 2 بجے رکھا گیا، دوبارہ اجلاس شروع ہوا تو ایک سینیٹر قرارداد لے آئے، پاکستان پیپلز پارٹی قرارداد کی مذمت ہی نہیں مخالفت بھی کرتی ہے۔
نمائندہ سماء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر شہادت اعوان نے سینیٹ میں منظور کی گئی انتخابات کے التواء سے متعلق قرار داد کی اصل کہانی بتادی۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی خاتون سینیٹر کی خواہش پر نماز جمعہ کے بعد اجلاس دوبارہ 2 بجے رکھا گیا، ایجنڈے میں قرار داد نہیں تھی، جب دوبارہ سیشن شروع ہوا تو سینیٹر اجلاس سے نکل کر کمیٹیوں میں جاچکے تھے اس موقع پر خیبرپختونخوا سے آزاد سینیٹر دلاور خان قرار داد لے آئے۔
واضح رہے کہ سینیٹ کی جانب سے ملک میں عام انتخابات 2024ء ملتوی کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کی گئی۔