لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید طلبی کے باوجود فیض آباد دھرناکیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کے سامنے پیش نہ ہوئے، جبکہ کمیشن نے انہیںپھرطلبی کا نوٹس بھیجنےکافیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق فیض آباد دھرناکیس کی تحقیقات کرنے والے کمیشن نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو آج طلب کر رکھا تھا ، تا ہم وہ کمیشن کے روبرو پیش نہ ہوئے، جس پر تحقیقاتی کمیشن نے ان کو دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ دھرنا کمیشن اب تک فیض حمید کو دو بار طلب کر چکاہے اور وہ ایک بار بھی پیش نہیں ہوئے۔
دوسری جانب نجی ٹی وی کے سی ای او دھرنا کمیشن کے سامنے پیش ہوئے ، جہاں کمیشن اسامہ شمس سے مختلف سوالات کئے،کمیشن نے نجی ٹی وی انتظامیہ کو 21 سوالات پرمشتمل سوالنامہ بھی دےدیا ۔
فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق وزیراعظم شہباز شریف کو کل طلب کر رکھا ہے، جبکہ شہباز شریف کو بطورسابق وزیراعلیٰ پنجاب کو بیان ریکارڈ کرانےکی ہدایت کی گئی ہے۔