لاہور ہائیکورٹ نے خرم لطیف کھوسہ اور دوسرے ساتھی کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت عالیہ لاہور کے جسٹس علی باقر نجفی نے بازیابی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا تے ہوئے خرم لطیف کھوسہ اور دوسرے ساتھی کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا، اورخرم لطیف کھوسہ کیخلاف ایف آئی آر خارج کردی۔
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ میں خرم لطیف کھوسہ کی بازیابی کی درخواست پرسماعت ہوئی، سماعت کےدوران پولیس کی جانب سےخرم لطیف کھوسہ کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔
عدالت نے خرم لطیف کھوسہ کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیا ،اور وکلاء کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں :۔سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ لاہور سے گرفتار
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے سردار خرم لطیف کھوسہ کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا ۔
پولیس نے خرم لطیف کھوسہ کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی ، انہیں ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیا گیا ۔
سردار لطیف کھوسہ نے موقف جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے کو مزنگ پولیس نے ہائیکورٹ کے قریب آفس سے گرفتار کیاہے ، میں تھانا مزنگ جارہاہوں ۔
یاد رہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جبکہ ان کے بیٹے خرم لطیف کے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیئے گئے تھے ۔