راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے تینوں حلقوں کیلئے کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی مکمل ہوگئی شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات مسترد کئےگئے جبکہ پی ٹی آئی کےبشارت راجہ اور اعجازالحق کے کاغذات بھی مسترد ہو گئے۔
راولپنڈی میں این اے پچپن سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار عامر کیانی کے کاغذات نامزدگی منظور ہوئے ہیں اس حلقے سے پی ٹی آئی امیدوار بشارت راجہ اور مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجازالحق کے کاغذات مسترد کر دیئے گئےحلقہ این اے چھپن سے لیگی رہنما حنیف عباسی اور دانیال چوہدری کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئے ۔
استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار شرجیل میر کے کاغذات نامزدگی بھی منظور ہوگئےآر او نے این اے چھپن اور ستاون دونوں حلقوں سے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے این اے ستاون سے شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے کاغذات نامزدگی پر بھی اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔