الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو سفراء کی تعیناتی کی اجازت دیدی اجازت سے متعلق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے وزارت خارجہ کو باضابطہ خط لکھ دیا ۔
رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے دو روز قبل وزارت خارجہ کو سفیروں کی تعیناتی سے روک دیا تھا الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول آنے کے بعد سفیروں کی تعیناتی پر اعتراض اٹھایا تھا تاہم آج الیکشن کمیشن کی جانب سے وزارت خارجہ کو سفیروں کی تعیناتی کی اجازت دے دی۔
الیکشن کمیشن نے مراسلہ سیکرٹری خارجہ سائرس قاضی کو بھیجا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سفرا کی تعیناتی معمول کا حصہ اور قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔