الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں ہونے والے عام انتخابات 2024 میںمخصوص نشستوں سےمتعلق کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کاوقت بڑھادیاہے۔
الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اوراقلیتوں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 13 جنوری تک جاری رہےگی مخصوص نشستوں پر16 جنوری تک آراوزکے فیصلوں کیخلاف اپیلزدائرکی جاسکیں گیاپیلٹ ٹربیونل 19 جنوری تک اپیلزپرفیصلے کریں گے۔
ای سی پی شیڈول کےمطابق 20 جنوری کو امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی22 جنوری تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے23 جنوری کو حتمی امیدواروں کی فہرست آویزاں کی جائے گی اس سےقبل 30 دسمبر تک آراوزکی جانب سےامیدواروں کی سکروٹنی مکمل کی جانا تھی۔