ٹیکس چوری کرنے والے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء اور کاروباری افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے ایف بی آر نے سات لاکھ سے زیادہ نئے افراد کو انکم ٹیکس نوٹسز جاری کر دیئے قابل ٹیکس آمدن رکھنے والے دیگر نان فائلرز کا بھی تھرڈ پارٹی کے ذریعے ڈیٹا حاصل کیا جارہا ہے۔
ذرائع فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 15 لاکھ نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کے مشن پر عمل کرنا شروع کر دیا ہے 7 لاکھ سے زیادہ نئے ٹیکس نادہندگان کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلاء، متعدد کاروباری افراد ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرائے والوں کے بجلی و گیس کنکشن منقطع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تھرڈ پارٹی کی مد سے لاکھوں افراد کی مالی ٹرانزیکنشز کا ڈیٹا حاصل کر لیا24 کروڑ کی آبادی میں سے ٹیکس نظام میں ایک کروڑ 10لاکھ افراد رجسٹرڈ ہو گئے رجسٹرڈ افراد میں سے صرف 53 لاکھ نے پچھلے سال گوشوارے جمع کرائے۔
ایف بی آر کا پینلٹی، جرمانے سے بچنے کیلئے انکم گوشوارے داخل کرانے کا مشورہ بھی کیا گیا ہے بزنس اور کمرشل سرگرمیوں کا سراغ لگانے کیلئے ملک گیر سروے پر بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔