پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
جمعہ کے روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مخصوص نشستوں کی فہرست جاری نہ کرنے کا الیکشن کمیشن کا اقدام چیلنج کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن کالعدم ہونے سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ معطل کرچکی ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کو خواتین کی مخصوص نشستوں کی فہرست جاری کرنے کا حکم دیا جائے، اور عدالت عالیہ درخواست پر آج ہی سماعت کرے۔
پی ٹی آئی کے وکیل ابوذر سلمان خان نیازی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔