عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالرز موصول ہونے سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 85 کروڑ ڈالرز کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مجموعی حجم 12 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 85 کروڑ ڈالرز کا بڑا اضافہ ہوگیا، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے ڈالر انفلوز موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 85 کروڑ ڈالرز ملنے کے بعد پاکستان کے ڈالر ڈپازٹس کا مجموعی حجم 12 ارب 88 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز ہوگیا۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ڈالرز ذخائر بڑھ کر 7 ارب 75 کروڑ 57 لاکھ ڈالر ہوگئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6.4 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس 40 دن کی درآمدات کا زرمبادلہ باقی رہ گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈ بینک نے بھی پاکستان کے معاشی ماڈل میں خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ماڈل ناکارہ ہوچکا ہے، غربت ایک بار پھر سراٹھارہی ہے جبکہ پاکستان میں معاشی ترقی پاٸیدار نہیں، فوائد اشرافیہ تک محدود ہیں۔