سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے ہے،اسلام آباد کےلوگوں کی سوچ نہیں جاگتی۔
گڑھی خدابخش میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ بھٹوریفرنس کےبعد ہم نےتمام قرض اُتاردیئے،پاکستان غریب ملک نہیں ہے،پاکستان میں صرف اسلام آباد غریب ہے،،مسئلہ اسلام آباد میں بیٹھے لوگوں سے ہے،اسلام آباد کےلوگوں کی سوچ نہیں جاگتی،اسلام آباد کےلوگوں کونظرنہیں آتا غریب کیساتھ کیاہورہاہے، ہم نے بھٹوصاحب کےمشن کو جگائے رکھا،، آج پیپلزپارٹی کو سنبھال رہاہوں تو یہ بی بی کی امانت ہے، بلاول بھٹو نے جتنے وعدے کئے سب پورےکریں گے،تھوڑا صبر کریں پاکستان کو بنائیں گے، ایسانہیں ہےکہ دنیا سےپاکستان بنائےبغیرچلےجائیں گے،پاکستان بنائیں گےتوآنےوالی نسلیں یاد رکھیں گی ۔