اسلام آباد میں احتجاج کے دوران گرفتار کئے گئے تمام 290 بلوچ مظاہرین کو جیل اور پولیس تحویل سے رہا کردیا گیا۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی اور گورنر بلوچستان کی ہدایت پر تمام مظاہرین کو رہائی ملی، مجموعی طور پر دو 290 افراد کو رہا کیا گیا، جن میں سے 163 افراد ایسے تھے جنہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔
ترجمان کے مطابق جوڈیشل کئے گئے تمام افراد کو عدالتی احکامات پر جیل سے رہا کیا گیا، جن میں سے اکثر اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ گھروں کو چلے گئے ہیں۔
چند روز قبل بلوچستان سے مسنگ افراد کے اہل خانہ سمیت بڑی تعداد میں لوگ اسلام آباد پہنچے تھے، تاہم کچھ افراد کی شر انگیزی کی وجہ سے پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔
پاکستان کے نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز بھی مذاکراتی کمیٹی کے بلوچ مظاہرین سے مذاکرات ہوئے تاہم ’ہم چاہتے ہیں کہ ’ہم چاہتے ہیں کہ بقیہ مذاکرات اسلام آباد کی بجائے بلوچستان یا کوئٹہ میں ہوں۔‘