مری میں این اے 51 اور پی پی 6 سے مجموعی طور پر 100 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔
ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا، مری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 51 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 6 سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، دونوں نشستوں پر مجموعی طور پر 100 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔
رپورٹ کے مطابق این اے 51 سے 43 اور پی پی 6 سے 57 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق رکن قومی اسمبلی پروفیسر صداقت عباسی الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے، شاہد خاقان عباسی کے بیٹے نادر خاقان عباسی نے بھی کاغذات جمع نہیں کرائے۔