پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے کاغذات نامزدگی این اے 89 میانوالی سے جمع کرادیئے گئے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے عام انتخابات کیلئے میانوالی کے حلقہ این اے 89 سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے گئے، آج کاغذات جمع کرانے کا آخری روز ہے۔
رپورٹ کے مطابق این اے 89 کیلئے 8 جبکہ این اے 90 کیلئے 3 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔
سماء ٹی وی کے مطابق بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے کاغذات نامزدگی بلال عمر بودلہ کی جانب سے نے جمع کرائے گئے ہیں جبکہ این اے 89 میانوالی سے دیگر امیدواروں میں عبید اللہ خان شادی خیل، اسد حسن خان شادی خیل، ملک مزمل علی خان، خرم حمید روکڑی، ڈاکٹر صلاح الدین اور نواب ملک امیر محمد خان شامل ہیں۔
میانوالی کے حلقہ این اے 90 میں حمیر حیات خان روکھڑی، رانا عزیز الرحمن اور اسلم خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جبکہ پی پی 85 سے نوابزادہ ملک مزمل خان اور پی پی 87 سے ایاز خان نیازی، مسلم لیگ ن کے انعام اللہ خان نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔