مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی کے درمیان انتخابی اتحاد پر ڈیڈ لاک برقرار ہے، ن لیگ نے آئی پی پی کو اپنی بھیجی گئی لسٹ پر نظر ثانی کی درخواست کردی، آئی پی پی قیادت اپنی لسٹ کے مطابق سیٹ ایڈجسمنٹ پر قائم ہے، نواز شریف نے آئی پی پی قیادت کو فی الحال انکار نہیں کیا۔
مسلم لیگ ن اور استحکام پاکستان پارٹی میں انتخابی اتحاد کا امکان تاحال موجود ہے تاہم دونوں جماعتوں کی جانب سے ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
ن لیگ اور آئی پی پی کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا تاحال کوئی اعلان نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق آئی پی پی کی جانب سے بھیجی گئی لسٹ پر ن لیگ کو تحفظات ہیں، لاہور، سرگودھا، اٹک اور دیگر علاقوں کے ناموں پر اعتراض ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جانب سے آئی پی پی کو لسسٹوں پر نظرثانی کا پیغام بھیجا گیا ہے، ن لیگ کی آئی پی پی قیادت کو لاہور میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، تاہم آئی پی پی اپنی لسٹ پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر قائم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آئی پی پی قیادت کی ملاقات نہ ہونے کے باعث حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، رہنماؤں کی ملاقات جلد متوقع ہے، نواز شریف نے آئی پی پی قیادت کو ابھی تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق انکار نہیں کیا۔