آئندہ عام انتخابات میں مخصوص نشستوں کے امیدواروں کے لیے کاغذات نامزدگی کل سے جاری کیے جائیں گے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار متعلقہ ڈی آر او اورڈی آر او کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔کاغذات نامزدگی بیس سے بائیس دسمبرتک متعلقہ آر او کے پاس جمع کرائے جا سکیں گے۔ سیاسی جماعتوں کو بائیس دسمبر تک ترجیحی فہرست متعلقہ آر او کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ شیڈول کے مطابق عام انتخابات کیلئےکاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبرتک جمع ہوں گے،جبکہ خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کیلئے ترجیحی فہرست 22 دسمبرتک جمع کرانی ہوگی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 23 دسمبرامیدواروں کی فہرست جاری ہوگی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 سے 30 دسمبر تک ہوگی۔ 3جنوری کو کاغذات کی منظوری اورمسترد ہونےپراپیلوں کی سماعت ہوگی ،10 جنوری 2024ء کو اپیلوں پر اپیلٹ اتھارٹی کے فیصلوں کا آخری روزہوگا ،11جنوری 2024ء کو امیدواروں کی نظرثانی فہرست جاری کی جائےگی۔