اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی کی قرار داد منظورکر لی گئی ہے۔
غیرملکی میڈی رپورٹس کےمطابق غزہ میں فوری جنگ بندی کی پیش کردہ قرار داد کے حق میں 153 اور مخالفت میں 10 ووٹ آئے،غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد پر 23 ممالک میں ووٹنگ میں حصہ ہی نہیں لیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نےکہا کہ اسرائیل کا مقصد فلسطین کے پورے تصورکومٹانا ہے،اسرائیل کو ذمہ دارقرار نہ دیاگیا تو جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائےگا،صرف حماس کومورد الزام ٹھہرایاگیاتویہ غیرمنصفانہ ہوگا۔جنگ کا ذمے داراسرائیل ہے۔جو فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہاہے۔