نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کے پولیس اسٹیشن پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے دہشت گرد حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی بلندی درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہارکیا۔
وزیر اعظم نے حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانیں قربان کر نے والے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔
واضح رہے کہ آج صبح خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کے دو مختلف حملوں میں 25 فوجی جوان شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 27 دہشت گرد انجام کو پہنچ گئے۔