لاہورہائیکورٹ نے گوجرانولہ ڈویژن کے حلقہ پی پی 35 اورپی پی 59 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے محمد اسرائیل اورمحمد امیش کی درخواستوں پرسماعت کی۔ عدالت نے گوجرانولہ ڈویژن کے حلقہ پی پی 35 اورپی پی 59 کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے لاہور کے حلقہ این اے ایک سو تئیس کی حلقہ بندی سے متعلق تین روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی، الیکشن کمیشن کو این اے 123 کی حلقہ بندیوں پر درخواست گزار کا موقف سن کرتین روز میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔
عدالتی کارروائی کے بعد ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہوگی، مسلم لیگ ن کو وفاق اورصوبوں میں اکثریت لینے میں کوئی مشکل نہیں آئے گی۔
سابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بولے تاحیات نااہلی کا کیس صرف نواز شریف کا نہیں 100 سے زائد لوگوں کو نااہل کیا گیا، بہت اچھا ہواگرسپریم کورٹ تاحیات نا اہلی کیخلاف درخواست مقررکرے۔۔۔اس سے لوگوں کے چھوٹے موٹے خدشات دور ہو جائیں گے۔