لاہور ہائیکورٹ میں پی آئی اےکی نجکاری کیخلاف درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نےدیگر فریقین کو جواب جمع کروانےکی ہدایت کردی۔
جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری نبیل جاویدکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نگران حکومت کو روزمرہ امور چلانےکااختیارہے۔
نگران حکومت پالیسی معاملات پرفیصلےنہیں کرسکتی،نگران حکومت نےپی آئی اےکی نجکاری کافیصلہ کیا۔عدالت نےکیس پر مزیدسماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔
نگران حکومت کا اسٹیل ملز اور پی آئی اے کی نجکاری کا عزم
نگران وزیرنجکاری فواد حسن فواد کےمطابق پی آئی اے کے 34 طیاروں میں سے 15 گرائونڈ ہیں،پی آئی اے ماہانہ 12.77 ارب روپے جبکہ یومیہ 50 کروڑ روپے نقصان کر رہا ہے، اور 2012 سے اب تک 7 ارب ڈالر سے زیادہ کے نقصانات کر چکا ہے،اور جون 2023 تک مجموعی نقصانات 713 ارب تک پہنچ گئے۔