عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) نے پاکستان کے آئندہ بجٹ سازی کا عمل ڈیجیٹل کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو اہم تجاویز پیش کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹرشمشاد اخترسےآئی ایم ایف کےتکنیکی وفد نے ملاقات کی ،آئی ایم ایف تکنیکی وفد کی قیادت سینئراکانومسٹ فزیررحیم نےکی ۔جبکہ پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ایستر پریز روئز بھی موجود تھیں۔
وزارت خزانہ کے مطابق ملاقات کےدوران آئی ایم ایف وفدنےآئندہ بجٹ سازی کاعمل ڈیجیٹل کرنےسےمتعلق تجاویزدیں،نگران وزیرخزانہ نے بجٹ سازی کےعمل کیلئےدی گئی تجاویزکواہم قراردیا ۔
وزیر خزانہ شمشاداخترنے ملاقات کے دوران عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف ) کے وفد کو قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد کی یقین دہانی کردی۔