اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست واپس لینے کی استدعا مسترد کردی۔
بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل مسترد کرنےکا مختصر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نےسنایا۔ مختصرفیصلے کےمطابق اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہی ہو گی،تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔
عدالت نے واضح کیا کہ اپیل کی سماعت اِسی عدالت میں ہوگی۔اپیل کس بنیاد پر مسترد کی گئی وجوہات تفصیلی فیصلے میں بتائی جائیں گی۔
الیکشن کمیشن نےسابق وزیر اعظم کو توشہ خانہ کیس میں 21 اکتوبر 2022 کو نا اہل قرار دیا تھا۔درخواستگزار نے پہلے اس فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا پھر درخواست واپس لینے کی استدعا کردی۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے 18 جنوری 2023 کو دائر اپیل میں مؤقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف ایک درخواست لاہور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔
ہم اسلام آباد ہائیکورٹ سے اپنی درخواست واپس لے کر لاہورہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کرنا چاہتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نےکہا کہ پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر ہوئی لہذا سماعت یہیں ہونی چاہئیے۔