صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط کا معاملہ،الیکشن کمیشن نے صدر مملکت کے خط کا جواب نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کیمشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے خط میں قومی اسمبلی کے انتخابات کی بات کی ہے،صوبوں کی نہیں، اگر گورنرز صوبوں کے انتخابات کی تاریخ الگ دیں تو آئینی بحران پیدا ہوگا
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر اور گورنرز انتخابات کی الگ الگ تاریخ دیں تو انتخابات ایک ساتھ نہیں ہوسکیں گے۔صدرمملکت کے خط میں تاریخ کے معاملے پر کوئی سوال نہیں،تجویز دی گئی۔
ذرائع الیکشن کمیشن کےمطابق صدر نے خط میں الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ سے رجوع کی تجویز دی ۔انکے کے خط کا جواب نہیں بنتا،صدر مملکت انتخابات کی تاریخ پر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے میں آزاد ہیں۔
ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ میں ریفرنس نہیں دائر کرے گا،عام انتخابات کی تاریخ کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے