سپریم کورٹ میں پولیس اہلکار سیڑھیوں سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد ریاض سیڑھیاں چڑھ رہا تھا کہ اسے اچانک چکر آنے لگے اور وہ گر پڑا ، سیڑھیوں پر گرنے سے کانسٹیبل کے سر پر چوٹ آئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ، پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
پولیس نے اہلکار کے اہل خانہ کو حادثے کی اطلاع کر دی ہے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے اہلکار کے قریبی لوگ ہسپتال پہنچ گئے ہیں ۔