پاکستان کے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہےکہ آج تک نواز شریف کی طرح کسی نے فنکاروں کو سپورٹ نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکار وسیم عباس نے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب آرٹسٹ کمیونٹی کیلئے ہمیشہ اتنے سپورٹ کرتے رہے ہیں کہ اتنا کسی حکمران نے نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ ملک بدر تھے تب بھی وہ آرٹسٹ کا حال پوچھتے تھے، بغیر کسی کو بتائے بیمار آرٹسٹ کے گھر پیسے بھجوادیتے تھے تو کسی کو علاج کیلئے اپنے اسپتال کی آفر کرتے تھے۔
وسیم عباس کا کہنا تھاکہ کسی کی اچھائی ہے اور اگر کوئی نیکی کے کام کررہا ہے تو آپ لوگ غصہ کیوں کررہے ہیں۔





















