نئےمالی سال2026-27 کیلئے مختلف تجاویز پر کام جاری ہے جس میں سیلز ٹیکس نظام میں بہتری سے متعلق تجاویز پر غور کیا جارہاہے۔
تفصیلات کے مطابق تھرڈ شیڈول میں مزیداشیاء شامل کرنےکی تجویز بھی دی گئی ہے ، مجوزہ نئے نظام سے کاروبار کرنا آسان ہو گا،ٹیکس وصولی کا عمل تیز اور مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ مشروبات، دودھ اور اسنیکس بھی شامل ہو سکتے ہیں،تھرڈ شیڈول سے مصنوعات پر پرائس درج ہونے سے قیمتوں میں شفافیت بڑھے گی،تھرڈ شیڈول سے ٹیکس چوری میں کمی متوقع ہے،ریٹیل سطح پر قیمتیں زیادہ واضح ہوں گی،ایف بی آر کیلئے ٹیکس وصولی آسان ہو گیْ
موجودہ نظام میں ٹیکس چوری کے راستے موجود ہیں،تھرڈ شیڈول سے سپلائی چین میں ٹیکس چھپانا مشکل ہو گا۔ نان رجسٹرڈ ریٹیلرز پر زیادہ ٹیکس ناکام پالیسی قرار دیدی گئی ، اضافی ٹیکس سے رجسٹریشن میں خاطر خواہ اضافہ نہ ہوسکا، مارکیٹ میں غیر رسمی کاروباراب بھی زیادہ ہے، کئی کمپنیوں کی پرائس لسٹ پرعملدرآمد نہیں ہو رہا۔




















