وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ چین کے دورے پر جائیں گے جس دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کے دورہ چین کے دوران سی پیک منصوبوں پر پیشرفت ایجنڈے کا اہم حصہ ہو گا ، وزیراعظم شہبازشریف کی چینی قیادت سےاہم ملاقاتیں ہوں گی ، وزیراعظم مشرق وسطیٰ بحران سے متعلق چینی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔
دورے کے دوران علاقائی وعالمی صورتحال پر مشاورت ہو گی،امریکا ایران معاملہ زیر بحث آئے گا ، دورے کے دوران سرمایہ کاری اور نئےمعاہدوں پر پیشرفت کا امکان ہے، صنعت، زراعت، خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تعاون پر بات ہو گی۔
دوطرفہ تجارت، سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر مشاورت ہو گی ، دفترخارجہ نے دورہ چین کے شیڈول کی تیاریاں شروع کردیں ہیں۔





















