عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن تیزی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8900 روپے سستا ہوکر 485062 روپے پر آگیا،دس گرام سونے کی قیمت 7630 روپے کم ہوکر 415862 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 238 روپے کم ہوکر 7811 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 89 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4627 ڈالر پر آ گیا۔





















