برطانیہ کے بادشاہ چارلس سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ گئے ہیں جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس میں امریکہ اور برطانیہ کے قومی ترانے بھی پڑھے گئےجبکہ وائٹ ہاؤس میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاوس میں خصوصی استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی اور برطانوی کابینہ کے اراکین بھی شریک ہوئے ۔
اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بادشاہ چارلس کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتا ہوں، بادشاہ چارلس کی وائٹ ہاؤس کی تقریب میں شرکت اعزاز ہے،برطانیہ اور امریکی کی اقدار اور ثفاقت مشترکہ ہے،بادشاہ چارلس آج کانگریس سے خطاب کریں گے،بادشاہ چارلس کا بولنے کا انداز انتہائی خوبصورت ہے،یقین ہے امریکا اور برطانیہ کا قریبی تعلق طویل عرصے تک قائم رہے گا۔





















