ذرائع کے مطابق انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ون ڈے ٹرائی سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس میں پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
اطلاعات کے مطابق تینوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف دو، دو میچز کھیلیں گی، جبکہ پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ دو ٹیمیں فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سیریز اکتوبر اور نومبر میں متوقع ہے، تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
حکام کے مطابق مجوزہ ٹرائی سیریز 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔





















