آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے، البتہ میدانی علاقوں میں موسم بدستور خشک رہے گا۔ آج سب سے زیادہ درجہ حرارت جیوانی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش متوقع ہے، بالائی اور جنوب مشرقی پنجاب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیوانی میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ موہنجو دڑو میں 44اور لاڑکانہ میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔





















