پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ میرپور میں شروع ہو گیا ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی ٹیم کی قیادت شان مسعود کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کی سربراہی نجم الحسن شانتو کے سپرد ہے۔
پاکستان کی جانب سے اذان اویس اور عبداللہ فضل پہلی مرتبہ ٹیم کا حصہ بنے ہیں۔ شائقینِ کرکٹ کی نظریں دونوں نئے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر جمی ہوئی ہیں۔
شان مسعود، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، شاہین شاہ آفریدی، نعمان علی، حسن علی، محمد عباس، اذان اویس اور عبداللہ فضل ٹیم کا حصہ ہیں۔
بنگلہ دیش اسکواڈ میں محمود الحسن جوئے، شادمان اسلام، مومن الحق، نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، لٹن داس، مہدی حسن مرزا، تیج الاسلام، تسکین احمد، عبادت حسین، اور ناہید رانا۔
کپتان شان مسعود نے ڈھاکا میں پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بنگلہ دیش کا فاسٹ باؤلنگ اٹیک بہترین ہے امید ہے ان کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔





















