فیصل آباد میں میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان میں آج ہونےوالا بیالوجی اورکمپیوٹر کا پیپرآوٹ ہوگیا،چیئرمین بورڈ نے ڈویژن بھر میں سیکنڈ گروپ کے آج ہونے والے تمام پرچے ملتوی کر دیے۔
سیکرٹری بورڈکاکہنا ہےکہ آج کمپیوٹرسائنس،بائیولوجی اوراہل حدیث درس نظامی کےامتحانات نہ ہوں گے، ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
فیصل آبادمیٹرک امتحان میں وقت سےپہلےسوالنامہ آؤٹ ہوگیا،آج سیکنڈٹائم ہونےوالا نہم جماعت بیالوجی اورکمپیوٹر کا پیپرآوٹ ہوگیا،اس سےقبل پیر کےروز ریاضی کا پیپر بھی وقت سے 3 گھنٹے قبل آوٹ ہوگیا تھا۔






















